Sunday, September 8, 2024

ایئرچیف سہیل امان کا جی ایچ کیو کا دورہ، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا : آرمی چیف

ایئرچیف سہیل امان کا جی ایچ کیو کا دورہ، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا : آرمی چیف
August 24, 2015
راولپنڈی (92نیوز) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ شمالی وزیر ستان کے دور دراز علاقوں سے بھی دہشت گردوں کا صفایا کیا جائے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ائیر چیف سہیل امان نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں شمالی وزیر ستان کے علاقے شوال میں جاری آپریشن پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ شمالی وزیرستان کے دور دراز علاقوں سے بھی دہشت گردوں کا صفایا کیا جائے گا۔ ائیر چیف سہیل امان نے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔