Wednesday, April 24, 2024

ایئرپورٹس پر مشکوک افراد کے علاوہ تمام مسافروں کی سفری دستاویزات کی ری چیکنگ پر پابندی عائد

ایئرپورٹس پر مشکوک افراد کے علاوہ تمام مسافروں کی سفری دستاویزات کی ری چیکنگ پر پابندی عائد
January 26, 2021

لاہور (92 نیوز) حکومت نے ایئرپورٹس پر امیگریشن مزید آسان بنا دی۔ مشکوک افراد کے علاوہ تمام مسافروں کی سفری دستاویزات کی ری چیکنگ پر پابندی عائد کر دی۔

ایف آئی اے امیگریشن کے اسپیشل چیکنگ افسر کی جانب سے سفری دستاویزات کی ری چیکنگ کے معاملے پر اسپیشل چیکنگ کے لئے 2005 سے نافذ العمل اسٹینڈنگ آرڈر کے بلا جواز استعمال کا نوٹس لے لیا گیا۔ اسپیشل چیکنگ پر مامور افسران کے لیے نیا ضابطہ کار تشکیل دے دیا گیا۔

 نئے اسٹینڈنگ آرڈر کے مطابق تمام مسافروں کی ری چیکنگ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ مشکوک افراد کے علاوہ تمام مسافروں کے سفری دستاویزات کی ری چیکنگ پر پابندی عائد کر دی گئی۔ خواتین ، بچے ، بوڑھے ، معذور اور بیمار افراد ری چیکنگ کے مرحلے سے مستشنی قرار دیئے گئے۔ حالات کے مطابق فلائٹ کے دس فیصد سے زیادہ افراد کو ری چیکنگ کے مرحلے سے نہ گذارا جائے۔

ملک بھر کے تمام امیگریشن چیک پوسٹ حکام کو اسٹنڈنگ آرڈر نمبر 31 کے ذریعے آگاہ کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے حالیہ دورہ کراچی میں ائیر پورٹ امیگریشن کاونٹرز کا دورہ کیا تھا۔ وزیر داخلہ کے دورے کے بعد نیا اسٹینڈنگ آرڈر جاری کیا گیا ہے۔