Saturday, April 20, 2024

ایئرپورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ

ایئرپورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ
July 20, 2020
کراچی (92 نیوز) ایئرپورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ ہو گیا۔ 7ماہ کے دوران پی آئی اے کے 22 سے زائد طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات پیش آئے۔ ملک بھر کے مختلف ایئرپورٹس کے اطراف صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کے باعث گندگی پر منڈلانے والے پرندے جہازوں سے ٹکرانے کی وجہ بنے۔ کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر پرندے ٹکرانے کے سب سے زیادہ واقعات رپورٹ ہوئے۔ ترجمان  سی اے اے کے مطابق سول ایوی ایشن کی جانب سے مسئلے کے حل کے لیے مزید ٹیمیں تعینات کی گئیں ہیں۔ تمام ایئرپورٹس اور اسکے اطراف کے علاقوں میں ہماری  ٹیمیں الرٹ ہیں ۔ اٰیئر پورٹس کے اطراف پر کچرا کنڈیاں موجود ہیں، بارہا ہر متعلقہ اداروں کو مطلع بھی کیا ہے اور ملاقاتیں بھی کرتے ہیں۔ مون سون سیسزن میں پرندے زیادہ ہوتے ہیں ، گزشتہ دو روز میں طیارے سے پرندہ ٹکرانے کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا ہے۔