Monday, September 16, 2024

ایئرپورٹ پر تشددکا نشانہ بننے والی خواتین کو بیرون ملک جانےسے روک دیا گیا

ایئرپورٹ پر تشددکا نشانہ بننے والی خواتین کو بیرون ملک جانےسے روک دیا گیا
April 21, 2017
اسلام آباد(92نیوز)سپریم کورٹ نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر تشدد کا نشانہ بننے والی خواتین کے واقعے پر از خود نوٹس لیا لیا تو ایف آئی اے نے غیر ملکی پرواز سے ناروے جانے والی خواتین کو آف لوڈ کر دیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے تک تشدد کا نشانہ بننے والی خواتین ملک سے باہر نہیں جا سکتیں۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد ایئر پورٹ پر خواتین پر تشدد کا معاملہ  نائنٹی ٹو نیوز نے اٹھایا تو نہ صرف وزیر داخلہ نے نوٹس لیا بلکہ چیف جسٹس آف پاکستان نے بھی از خود نوٹس لیا۔ تشدد کا نشانہ بننے والی خواتین کو اب  بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا دونوں کو ناروے جانے والی غیر ملکی پرواز سے آف لوڈ کیا گیا۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے معاملہ عدالت میں ہے اس  لیے دونوں خواتین تحقیقات مکمل ہونے تک  بیرون ملک نہیں جا سکتیں۔ نائنٹی ٹو نیوز نے خواتین کا سراغ بھی لگا لیا تشدد کا نشانہ بننے والی دونوں خواتین ماں بیٹی ہیں ،حسینہ بیگم اور بیٹی فوزیہ عمر  نوشہرہ کے علاقے چراٹ کی رہائشی ہیں۔