Monday, September 16, 2024

ایئرپورٹ واقعہ کی انکوائری ہوگی توتمام حقائق سامنے آجائیں گے  : نثار کھوڑو

ایئرپورٹ واقعہ کی انکوائری ہوگی توتمام حقائق سامنے آجائیں گے  : نثار کھوڑو
February 4, 2016
کراچی(92نیوز)سندھ کےسینئروزیر نثارکھوڑو نے کہا ہےکہ ایئرپورٹ واقعہ کی انکوائری  ہوگی تو تمام حقائق سامنےآجائیں گے ملوث ملزمان سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ تفصیلات کےمطابق کراچی گلشن اقبال کے سرکاری اسکول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےسینئر وزیر تعلیم سندھ نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے دوملازمین کی ہلاکت پروزیر اعلی ایوان میں واقعے کی انکوائری کا کہہ چکے ہیں ۔ نثار کھوڑو نے بتایا کہ سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والی پانچویں سے دسویں جماعت کے طالبات کومزید مددفراہم کرنے کے لیے ایک ارب روپے کی خطیر رقم  رواں سال وظیفے کی صورت میں تقسیم کی جائے گی۔ نثارکھوڑو نے اساتذہ پر بھی زور دیا کہ وہ تعلیمی اداروں میں اعلی معیار تعلیم کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔