Thursday, April 25, 2024

ایئروناٹیکل کمپلیکس کامرہ  کی گنجائش بڑھا کر سالانہ چوبیس طیارے بنائے جائیں گے : ایئرچیف

ایئروناٹیکل کمپلیکس کامرہ  کی گنجائش بڑھا کر سالانہ چوبیس طیارے بنائے جائیں گے : ایئرچیف
December 28, 2015
  کامرہ(92نیوز)پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی مشترکہ پیداوار خطے میں قیام امن کے لئے ہے، ایرو ناٹیکل کمپلکس کامرہ کی گنجائش بڑھا کر سالانہ 24 طیارے بنائے جائیں گے۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان ایئروناٹیکل کمپلکس میں جے ایف 17 تھنڈر کا سالانہ پیداواری ٹارگٹ پورا کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف نے کہا کہ جے ایف 17 طیارے ملک کے دفاع کو مظبوط بنانے اور خطے میں قیام امن کی ضانت ہیں۔ ایئر چیف نے کہا کہ  پاکستان ایروناٹیکل کمپلکس کی گنجائش بڑھائی جا رہی ہے اور نئے سال سے پی اے سی سالانہ 24 طیارے بنانے کی صاحیت حاصل کر لے گی۔ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ جے ایف تھنڈر طیارے دوست ممالک کو فروخت کئے جائیں گے، تقریب کے آخر میں پی اے سی میں تیار ہونے والا سال کا آخری طیارہ ایئرفورس کے حوالے کیا گیا۔