Saturday, May 4, 2024

ایئروائس مارشل فاروق حبیب اور ایئرکموڈور محمد دبیر کی ترقی

ایئروائس مارشل فاروق حبیب اور ایئرکموڈور محمد دبیر کی ترقی
January 4, 2016
اسلام آباد(92نیوز)حکومت پاکستان نے ایئر وائس مارشل فاروق حبیب کو ایئر مارشل اور ائیر کمو ڈور محمد خالد دبیر کو ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی۔ تفصیلات کےمطابق ایئرمارشل فاروق حبیب نے پاکستان  ایئر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں جون 1982 میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انھوں نے فائٹر سکوارڈرن اور آپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی  انھیں پاک فضائیہ  میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز سے نوازا گیا جبکہ ائیر وائس مارشل  محمد  خالد دبیر نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں نومبر 1985 میں کمیشن حاصل کیا  انھیں بھی  شاندار خدمات پر  ستارہ امتیاز سے نوازا گیا ۔