Sunday, September 8, 2024

ایئرمارشل اسد عبدالرحمان لودھی پاک فضائیہ کے نائب سربراہ مقرر

ایئرمارشل اسد عبدالرحمان لودھی پاک فضائیہ کے نائب سربراہ مقرر
July 3, 2016
راولپنڈی (92نیوز)ترجمان  پاک فضائیہ کے مطابق حکومت پاکستان نے ائیر مارشل اسد عبدالرحمٰن خان لودھی پاک فضائیہ کا نائب سر براہ مقرر کر دیا۔ائیر مارشل اسد عبدالرحمٰن خان لودھی نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں مارچ1982 ء میں کمیشن حاصل کیا۔آپ ایک کوالیفائیڈ فلائنگ انسٹرکٹر ہیں ۔اپنے شاندار کیرئیر کے دوران انہوں نے ایک فائٹر سکواڈرن ، ایک آپریشنل ائیر بیس اور ریجنل ائیر کمانڈ کی کمانڈ کی۔آپ بطور ڈائریکٹر سٹریٹیجک آپریشنز ، اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (آپریشنز، ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ)، اور منسٹری آف ڈیفنس پروڈکشنز میں بطورڈائریکٹر جنرل ڈیفنس پروڈکشنز خدمات انجام دے چکے ہیں۔ آپ جاپان میں ڈیفنس اتاشی کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔آپ کمبیٹ کمانڈر سکول ، ائیر وار کالج ا ور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔ انہوں نے سٹریٹیجک سٹڈیز اور ڈیفنس اینڈ سٹریٹیجک سٹڈیز میں ماسٹر ز کیا ہے جبکہ آجکل ائیر ہیڈکوارٹرزاسلام آباد میں بطورڈپٹی چیف آف دی ائیر سٹاف (سپورٹ ) خدمات سر انجام دے رہے ہیں  اسد عبدالرحمان خان لودھی کو  پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ہلال امتیاز(ملٹری)سے نوازا گیا ہے ۔