Wednesday, April 24, 2024

ایئرفورس کے زیر اہتمام رسالپوراکیڈمی میں سالانہ پاسنگ آوٹ پریڈ

ایئرفورس کے زیر اہتمام رسالپوراکیڈمی میں سالانہ پاسنگ آوٹ پریڈ
March 26, 2015
رسالپور(92نیوز)پاکستان ائرفورس اکیڈمی رسالپورمیں سالانہ پاسنگ آوٹ  کی پروقارتقریب ہوئی۔ ایئر چیف مارشل  سہیل امان نے کہا پاک فضائیہ نے آپریشن ضرب عضب میں فیصلہ کن کردارادا کیا۔ تقریب  میں طیاروں نے فلائی پاسٹ کا شاندارمظاہرہ بھی کیا اور فضاء میں رنگ  بکھیرے۔ پاک فضائیہ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں9 خواتین آفیسرز سمیت 106 زیر تربیت افسران پاس آوٹ ہوئے ، جس میں بیسٹ فلائنگ  پائلٹ کا اعزاز سکندر وسیم جبکہ اعزازی شمشیر پائلٹ آفسر فدا محمد خان کو دی گی۔ تقریب میں سعودی کیڈٹس بھی شامل ہوئے جبکہ شیر دل فارمیشن کے فلائی پاسٹ نے سب کے دل گرما دیے۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کیڈٹس کو تربیت کی تکمیل پرمبارک باد دی۔ ائیرچیف مارشل نے کہا کہ پاکستان کی پالیسی امن ہے،پاک فضائیہ نے آپریشن ضرب عضب میں دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے انشاء اللہ کوئی بھی ہماری آزادی کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔