Saturday, May 18, 2024

ایئربیس حملہ‘ بھارت کے فراہم کردہ شواہد کا جائزہ لے رہے ہیں : دفتر خارجہ

ایئربیس حملہ‘ بھارت کے فراہم کردہ شواہد کا جائزہ لے رہے ہیں : دفتر خارجہ
January 5, 2016
اسلام آباد (92نیوز) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور نئی دہلی کی طرف سے دیے گئے شواہد پر کام ہو رہا ہے جبکہ ایران اور سعودی عرب کو بات چیت کے ذریعے تنازع کا حل نکالنا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے جاری کئے گئے بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور بھارت کی طرف سے دیے گئے شواہد پر کام ہو رہا ہے۔ ایران اور سعودی عرب کے تنازع کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ دونوں ممالک کے تعلقات خراب ہونے سے مسلم امہ پر اثر پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ تہران میں سعودی سفارت خانے پر حملہ افسوسناک ہے۔ مسلم امہ میں نفاق کا فائدہ شدت پسند قوتوں کو ہوگا۔ سفارت خانوں اور سفارتی عملے کی حفاظت ریاست کی ذمے داری ہوتی ہے۔ سعودی عرب اور ایران میں بڑھتی ہوئی خلیج پر سب کو تشویش ہے اور اس تنازع کو ختم ہونا چاہیے۔