Sunday, May 5, 2024

ایئر یونیورسٹی میں ابھرتی ٹیکنالوجیز پر 4 روزہ ایئرٹیک کانفرنس کا آغاز

ایئر یونیورسٹی میں ابھرتی ٹیکنالوجیز پر 4 روزہ ایئرٹیک کانفرنس کا آغاز
December 7, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) ایئر یونیورسٹی میں ابھرتی ٹیکنالوجیز پر 4 روزہ ایئرٹیک کانفرنس کا آغاز ہو گیا۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قدافی اورصدام گئے تو عراق اور لیبیا میں کیا ہوا۔  کیا وہاں جمہوریت آئی؟۔
سہیل امان نے کہا کہ آپ اپنی مرضی کی جمہوریت نہیں لا سکتے ۔ جمہوریت کسی طور ہر ایک ملک کا حل بھی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلحہ سے بھری تین کلومیٹر طویل غاریں بھی دریافت ہوئیں۔
سہیل امان نے مزید کہا کہ ہم لڑاکا طیاروں کیلئے کسی سے بھیک نہیں مانگیں گے۔ اپنا جہاز بنائیں گے۔ امریکا کو بتا دیا ہے کہ ڈرون طیاروں کو خلاف ورزی  پر مار گرائیں گے۔