Thursday, May 9, 2024

ایئر چیف مارشل نے برٹش اوپن جونیئر چیمپئن شپ میں کامیابی پر حمزہ خان کو نقد انعام سے نوازا

ایئر چیف مارشل نے برٹش اوپن جونیئر چیمپئن شپ میں کامیابی پر حمزہ خان کو نقد انعام سے نوازا
January 9, 2020
 کراچی (92 نیوز) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان سے جونیئر اسکواش ٹیم کی ملاقات ہوئی۔ ایئر چیف نے برٹش اوپن جونیئر چیمپئن شپ میں کامیابی پر حمزہ خان کو نقد انعام سے نوازا۔ سربراہ پاک فضائیہ نے حمزہ خان کو برٹش جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیتنے پر پانچ لاکھ روپے کے نقدانعام سے نوازا۔ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کا کہنا تھا حمزہ خان نے آٹھ سال بعد ملک کو یہ اعزاز دلوایا۔ قوم کو نوجوان اسکواش پلیئر پر فخر ہے۔ انہوں نے کوچنگ اسٹاف اور دیگر کھلاڑیوں  کی بھی تعریف کی  اور نقد انعامات دئیے۔ ورلڈ چیمپئن حمزہ خان اسلام آباد سے اپنے آبائی شہر پشاور پہنچ گئے جہاں انکےاہلخانہ، دوستوں، فیڈریشن حکام اور مداحوں نےحمزہ خان کا  فقید المثال استقبال کیا ۔ پاکستان نے آٹھ سال بعد برٹش جونیئر اسکواش کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔ پاکستان کے محمد حمزہ خان نے برطانوی حریف کو 16 منٹ میں ڈھیر کر دیا۔ انڈر 15 کیٹیگری میں پاکستان کے حمزہ خان چیمپئن بن گئے۔ حمزہ خان نے 2017 سے اب تک نو گولڈ میڈل اپنے کر لیے ہیں ،  جس میں دو جونیئر ایشین چیمپئن شپ بھی شامل ہیں۔