Wednesday, May 8, 2024

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ
March 30, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے استقبال کیا۔

پاک بحریہ کے چاق وچوبند دستے نے ایئرچیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ  کی امیر البحر سے ملاقات میں  پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایئرچیف نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ ان کا پرنسپل سٹاف آفیسرز سے تعارف کرایا گیا۔

نیول چیف نے ایئرچیف کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کیلٸے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ایئر چیف نے خطے میں سمندری تحفظ کیلئے پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور کارکردگی کی تعریف کی۔