Friday, April 19, 2024

ایئر چیف طاہر رفیق بٹ نے جوائنٹ چیفس ہیڈکوارٹر کا الوداعی دورہ

ایئر چیف طاہر رفیق بٹ نے جوائنٹ چیفس ہیڈکوارٹر کا الوداعی دورہ
March 17, 2015
راولپنڈی(ویب ڈیسک) ایئر چیف طاہر رفیق بٹ نے جوائنٹ چیفس ہیڈکوارٹر کا الوداعی دورہ کیا اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سے  ملاقات کی۔ آئی  ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے اپنے الوداعی دورے کے دوران جنرل راشد محمود سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران جنرل راشد محمود نےطاہر رفیق بٹ کی پاک فضئایہ میں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ طاہر رفیق بٹ نے پاک فضائیہ کو اثر انگیز فورس بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ جنرل راشد نے کہا کہ طاہر رفیق بٹ نے بطور ایئر چیف  آپریشنز کے دوران مسلح افواج کے درمیان تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔