Wednesday, May 8, 2024

ایئر پاور سنٹر آف ایکسیلنس میں 53 ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی گریجویشن تقریب

ایئر پاور سنٹر آف ایکسیلنس میں 53 ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی گریجویشن تقریب
August 18, 2020
 اسلام اباد (92 نیوز) ایئر پاور سنٹر آف ایکسیلنس میں 53 ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی گریجویشن تقریب ہوئی۔ سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان مہمان خصوصی تھے۔ ایئر چیف کا کہنا تھا کوئی بھی  پیشہ ور فوج تعداد اور سامان حرب کی قلت کوعزم وہمت اور بہتر تربیت سے متوازن کر سکتی ہے۔ عصر حاضر میں درپیش چیلنجز اور ان سے منسلک حکمت عملی سے اچھی طرح آگاہ ہو کر ہی ہم بہترین عسکری تربیت  کے حصول کو ممکن بنا سکتے ہیں۔ بہترین نظم و ضبط اور کامریڈ شپ پاک فضائیہ کے نصب العین کی مؤثر تکمیل کے لئے ضروری ہیں۔