Friday, May 10, 2024

ایئر مارشل ظہیر احمد بابر پاک فضائیہ کے نئے سربراہ مقرر

ایئر مارشل ظہیر احمد بابر پاک فضائیہ کے نئے سربراہ مقرر
March 18, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ایئر مارشل ظہیر احمد بابر کو پاک فضائیہ کا نئے سربراہ مقرر کردیا گیا، ایئر چیف مارشل مجاہد انور کے سبکدوش ہونے پر کل عہدہ سنبھالیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ایئر مارشل ظہیر احمد بابر کے تقرر کی منظوری دے دی۔ ایئر چیف مارشل مجاہد انور کی مدت ملازمت پوری ہونے پر نئے ایئر چیف، فضائیہ کی کمان سنبھالیں گے۔

ذرائع کے مطابق ایئرمارشل ظہیر بابر تاحال بطور ڈپٹی ایئر چیف انتظامی امور خدمات انجام دے رہے ہیں۔

پاک فضائیہ نے بھی ایئر مارشل ظہیر احمد بابر کے تقرر کی تصدیق کر دی۔