Friday, March 29, 2024

ایئر مارشل سہیل امان پاک فضائیہ کےنئےسربراہ مقرر

ایئر مارشل سہیل امان پاک فضائیہ کےنئےسربراہ مقرر
March 18, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت نے ایئرمارشل سہیل امان کو پاک فضائیہ کا نیا سربراہ مقررکردیا ہے۔ پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق وفاقی حکومت نے ایئر مارشل سہیل امان کو ایئر چیف مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی ہے۔ ایئر چیف مارشل سہیل امان کل پاک فضائیہ کی کمان سنبھالیں گے۔ ایئرچیف مارشل سہیل امان نےانیس سو اسی میں پاک فضائیہ میں بطور پائلٹ کمیشن حاصل کیااور ایئر چیف کی تعیناتی سے قبل سہیل امان پاک فضائیہ میں ڈپٹی چیف آف ایئر سٹاف آپریشنز کے عہدے پر کام کر رہے تھے۔ ایئرچیف مارشل سہیل امان پاک فضائیہ کے فائٹراسکواڈرن اور ایک آپریشنل ایئر بیس کی کمان بھی کر چکے ہیں۔ وفاقی حکومت خدمات کے اعتراف میں سہیل امان کو ہلال امتیاز ملٹری اور ستارہ امتیاز ملٹری کے اعزازات سے بھی نواز چکی ہے۔