Thursday, March 28, 2024

ایئر مارشل ارشد ملک نے چیئرمین پی آئی اے اور سی ای او کا عہدہ سنبھال لیا

ایئر مارشل ارشد ملک نے چیئرمین پی آئی اے اور سی ای او کا عہدہ سنبھال لیا
October 26, 2018
کراچی (92 نیوز) ایئر مارشل ارشد ملک نے چیئرمین پی آئی اے اور سی ای او کا عہدہ سنبھال لیا۔ پی آئی اے سربراہ ارشد ملک نے ویڈیو پیغام میں ملازمین کو بڑی خوشخبری سنادی کہتے ہیں ادارے کو معاشی بحران کا سامنا ہے تاہم کسی بھی ملازم کو فارغ نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہےکہ مسائل حل کرنا مشکل ضرور، ناممکن نہیں، اتحاد اور تنظیم سے مسائل حل کرکے دکھائیں گے۔ چئیرمین پی آئی اے نے کہا کہ ملک ہے تو ہم ہیں، محنت کرنے والا اللہ کا دوست ہے، وقت آگیا ہےکہ افسران و ملازمین خود کو وقف کردیں، ادارے کو معاشی طور پر خود مختار بنانا ہے۔۔ انہوں نے مزید کہا کہ پروازوں کے تمام مراحل میں بہتری کیلئے کام کرنا ہوگا، مختصر مدت میں پی آئی اے کا کھویا ہوا مقام واپس لانا ہے۔