Wednesday, May 15, 2024

ایئر سیال آپنے آپریشنز شروع کرنے کو تیار، کراچی میں ائیر بس اے 320 طیارے کی شمولیت کی تقریب

ایئر سیال آپنے آپریشنز شروع کرنے کو تیار، کراچی میں ائیر بس اے 320 طیارے کی شمولیت کی تقریب
November 29, 2020

ایئرسیال پہلے ایئر بس اے تھری ٹوئنٹی طیارے کی   شمولیت کے بعدکمرشل ایوی ایشن کے شعبے میں داخل ہوگئی ،  دسمبر 2020 سے پاکستان کے پانچ شہروں کراچی، سیالکوٹ، اسلام آباد، لاہور اور پشاور میں پروازوں کا آغاز کردیا جائے گا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین ایئر سیال لمیٹڈ  فاضل جیلانی نے بتایا کہ ایئر سیال اپنے فضائی بیڑے میں ابتدائی  طور پر تین ایئربس اے تھری ٹوئنٹی طیارے شامل کررہی ہے  ،  تینوں طیارے دنیا کی سب سے بڑی طیاروں کی لیزنگ کمپنی ایئرکیپ سے لیز پرلیے گئے ہیں۔

ایئر سیال کے سی ای او نے بتایا کہ ایئرلائن کیلئے سرمایہ کاروں نے ابتدائی طور پر چارارب روپے کی انویسٹمنٹ کی ہے۔ایئر سیال لائسنس یافتہ ایئرلائن ہے جو ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل مارکیٹس میں شیڈولڈ مسافر اور کارگو سروس فراہم کرے گی۔