Sunday, May 5, 2024

ایئر بس کا رواں سال کے آخر تک اڑنے والی کار بنانے کا اعلان

ایئر بس کا رواں سال کے آخر تک اڑنے والی کار بنانے کا اعلان
January 21, 2017

پیرس (ویب ڈیسک) فرانسیسی طیارہ ساز کمپنی ایئر بس نے رواں سال کے آخر تک فضا میں پرواز کرنے والی کار کی تیاری کا اعلان کر دیا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ کار خود کار نظام کے تحت پرواز کرے گی اور لوگوں کو سڑکوں پر ٹریفک کے مسائل سے نجات دلائے گی۔

اڑنے والی کار کے خیال کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ایئر بس پہلے ہی ایک شعبہ قائم کر چکی ہے جس کا کام گنجان آبادیوں میں فضائی سفر کے امكانات، لوگوں کو ایک مقام سے دوسرے مقام پر پہنچانا اور ہیلی کاپٹر کے انداز میں کام کرنے کی سہولیات کا جائزہ لینا ہے۔

کمپنی کی خواہش ہے کہ اڑنے والی کار کو اس انداز میں تیار کیا جائے کہ لوگ فون ایپ کے ذریعے ٹیکسی کو بلا سکیں اور گنجان شہری علاقوں میں کم سے کم وقت میں ایک جگہ سے دوسری جگہ کا سفر کر سکیں۔