Sunday, September 8, 2024

ایئر انڈس کا لائسنس 15روز کیلئے بحال

ایئر انڈس کا لائسنس 15روز کیلئے بحال
August 7, 2015
کراچی(92نیوز)سندھ ہائیکورٹ نےایئرانڈس کالائسنس15روزکیلئےبحال کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ایئرانڈس کےلائسنس بحالی سےمتعلق درخواست کی سماعت ہوئی تودرخواست گزارنےموقف اپنایاکہ ایئرانڈس کےدوطیارےپاکستان میں موجودہیں جبکہ تیسراطیارہ بھی جلدپاکستان واپس لایاجائےگا۔ عدالت نےدرخواست گزارکے دلائل سن کرائیرانڈس کالائسنس پندرہ روزکیلئےبحال کرنےکاحکم دےدیا،عدالت کاکہناہےکہ تیسرے طیارےکی آمدسےقبل پاکستان میں موجودائیرانڈس کےدوطیاروں کابھی معائنہ کیاجائےگا،یادرہےسول ایوی ایشن کی جانب سےٹیکینکل وجوہات کی بناءپرائیرانڈس کافلائٹ آپریشن تیس جولائی کومعطل کیاگیا تھا۔