Friday, May 17, 2024

ای چالان کی سنچری مکمل کرنے والا رکشہ پکڑا گیا

ای چالان کی سنچری مکمل کرنے والا رکشہ پکڑا گیا
August 17, 2020
 لاہور (92 نیوز) چالانوں کی سنچری بنانے والا رکشا لاہور پولیس نے دھر لیا۔ ٹریفک وارڈنز نے ای چالان کی خلاف ورزی کی سنچری مکمل کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو دھر لیا۔ وارڈنز نے رکشہ کو وطین چوک ڈیفنس میں روکا، چیک کرنے پر 100 ای چالان نادہندہ نکلا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق رکشا اور کاغذات کو قبضے میں لے لیا۔ ای چالان نادہندہ گاڑیوں کےخلاف ٹریفک پولیس اور سیف سٹی کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں۔ شہری قوانین کا احترام کریں۔