Friday, April 19, 2024

ای سی سی نے گندم کی فی من امدادی قیمت کی 1650 روپے منظوری دیدی

ای سی سی نے گندم کی فی من امدادی قیمت کی 1650 روپے منظوری دیدی
November 6, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے گندم کی فصل کیلئے 1650 روپے فی چالیس کلوگرام کی امدادی قیمت کی منظوری دیدی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت ہوا، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم کی فصل کیلئے کم سے کم 1650 روپے فی چالیس کلوگرام کی امدادی قیمت کی منظوری دی۔ اقتصادی رابطہ کمیشن نے 70 اور 30 کے تناسب سے گندم پیسنے کی مقدار کی بھی منظوری دی۔ اجلاس میں آٹے کی ملوں کو یومیہ 38 ہزار میٹرک ٹن گندم جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔