Friday, April 19, 2024

ای سی سی نے گندم کی امدادی قیمت کے جائزہ کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی

ای سی سی نے گندم کی امدادی قیمت کے جائزہ کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی
October 19, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس میں گندم کی امدادی قیمت کا مزید جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ اِس کمیٹی میں وفاقی وزراء فخرامام، عمرایوب، ندیم بابر، اسد عمر اور خسرو بختیار شامل ہیں۔ کمیٹی گندم کی فی من امدادی قیمت مقرر کرنے کیلئے تجاویز تیار کرے گی۔ اس سے قبل گندم کی فی من قیمت میں 345 روپے اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔ کے پی کے نے گندم کی امدادی قیمت اٹھارہ سو روپے، پنجاب نے 1650 روپے، بلوچستان نے 17 سو 45 روپے جبکہ سندھ نے فی من گندم کی امدادی قیمت کیلئے کوئی تجویز نہیں دی تھی۔ اس وقت فی من گندم کی امدادی قیمت 14 سو روپے ہے۔