Thursday, April 25, 2024

ای سی سی نے چینی کی برآمد پر پابندی لگا دی

ای سی سی نے چینی کی برآمد پر پابندی لگا دی
February 10, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ای سی سی نے چینی کی برآمد پر پابندی لگا دی۔ وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق برآمد پر پابندی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے لگائی گئی۔ وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق ملکی ضروریات کیلئے وافر چینی موجود ہے۔ قیمتوں کو کنٹرول کیلئے حساس اشیا کے نرخوں کی ماہانہ، سہ ماہی اور سالانہ ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی۔ پٹرولیم، گیس اور بجلی کے نرخوں کی 12 تا 18 ماہ کی ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی۔ وزارت خزانہ کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس میں توانائی کی بچت اور نرخ کنٹرول کیلئے موجودہ ٹیرف کا بھی جائزہ لیا گیا۔