Friday, April 26, 2024

ای سی سی نے پی آئی اے کو ساڑھے دس ارب کا بیل آؤٹ پیکیج دینے کی منظوری دیدی

ای سی سی نے پی آئی اے کو ساڑھے دس ارب کا بیل آؤٹ پیکیج دینے کی منظوری دیدی
January 18, 2017
اسلام آباد(92نیوز)اقتصادی رابطہ کمیٹی پی آئی اے کو ساڑھے دس ارب روپے کا بیل آوٹ پیکیج دینے کی منظوری دے دی، اسٹیل ملز کے ملازمین کو اکتوبر کی تنخواہیں بھی جاری کردی گئیں۔ تفصیلات کےمطابق ااقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں پی آئی اے کو 10 ارب 50 کروڑ روپے کا بیل آوٹ پیکیج دینے کی منظوری دے دی گئی پی آئی اے کو بیل آوٹ پیکیج قرضوں اور مارک اپ کی ادائیگی کے لیے دیا گیا ہے۔ پی آئی اے کی مجموعی گارنٹیز 151 ارب روپے سے بڑھا کر 161 ارب روپے کردی گئی ہیں۔ اجلاس میں پی آئی اے کے بزنس پلان پر غور کے لیے کمیٹی قائم کرنے کی سفارش بھی کردی گئی ہے ۔ دوسری طرف اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو اکتوبر کے مہینے کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے جب کہ گندم اور گندم سے بنی مصنوعات کی برآمد کے لیے 15 مارچ تک کی توسیع کردی ہے۔۔