Friday, May 17, 2024

ای سی سی نے تندوروں کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کی سبسڈی کی منظوری دے دی

ای سی سی نے تندوروں کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کی سبسڈی کی منظوری دے دی
July 31, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں روٹی کی قیمت پرانی سطح پر واپس لانے کا اعلان ہو گیا۔ ای سی سی نے تندوروں کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کی سبسڈی کی منظوری دے دی ۔ کمیٹی نے وزیراعظم کی ہدایت پر ہنگامی اقدام کرتے ہوئے تندوروں کیلئے سبسڈی کا فیصلہ کیا۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس عوام کے لیے اچھی خبر لے آیا ۔ حکومت نے تنور کے گیس کنکشنز کے لیے 1 ارب 51 کروڑ روپے کی سبسڈی دینے کا فیصلہ کر لیا ۔ سستی گیس صرف نان کمرشل تندوروں کو دی جائے گی ۔ روٹی کی قیمیتوں میں کمی نہ ہونے کی صورت میں سبسڈی ختم کر دی جائے گی ۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کپاس کی درآمد پر 10 فیصد اضافی ڈیوٹی عائد کرنے کی بھی منظوری دے دی جس کا مقصد کسان کو تحفظ فراہم کرنا ہے ۔ اجلاس کو بتایا گیا گندم کی برآمد پر پابندی سے قیمت میں 50 سے60 روپے فی من کمی ہوئی ۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 8 اگست کو نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ بھی کیا ۔