Friday, April 26, 2024

ای سی بی کا پاکستان اور ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز بغیر شائقین کروانے پر غور

ای سی بی کا پاکستان اور ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز بغیر شائقین کروانے پر غور
May 2, 2020
لندن (92 نیوز) انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کا پاکستان اور ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز شائقین سے خالی اسٹیڈیم میں کروانے پر غورکرنے لگا، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 5اگست جبکہ ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز 8جولائی سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا شیڈول تبدیل ہونے کا امکان ہے، انگلش کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ سیریز شائقین سے خالی اسٹیڈیم میں کروانے پر منصوبہ بندی شروع کردی۔ انگلش کرکٹ بورڈ جولائی میں کرکٹ کی سرگرمیاں بحال کرنے کے لیے پر امید ہے،،، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 5اگست سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز  30جولائی سے شروع ہونا تھی،،لیکن کورونا وائرس کے باعث انگلش کرکٹ بورڈ نے یکم جولائی تک کرکٹ کی سرگرمیاں معطل کر دی تھیں۔ دوسری جانب ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان 4جون سے  شروع ہونے والی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 8جولائی سے کھیلے جانے کا امکان ہے۔