Saturday, April 20, 2024

ای سی ایل میں نام ڈالنے کا معاملہ ، وزیر اعظم نے کابینہ کی ذیلی کمیٹی ختم کر دی

ای سی ایل میں نام ڈالنے کا معاملہ ، وزیر اعظم نے کابینہ کی ذیلی کمیٹی ختم کر دی
October 26, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) ای سی ایل میں نام ڈالے جانے کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ کی ذیلی کمیٹی ختم کر دی۔ وزارت داخلہ ای سی ایل سے متعلق کیس براہ راست کابینہ کو بھجوائے گی۔ اس سے قبل کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی جانب سے ای سی ایل میں نام ڈالنے اور ہٹانے کا جائزہ لے کر کیسز وفاقی کابینہ کو بھجوائے جاتے تھے۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کابینہ ذیلی کمیٹی بنائی تھی۔ ذرائع کے مطابق آئندہ وزارت داخلہ ای سی ایل سے متعلق کیس براہ راست کابینہ کو بھجوائے گی۔