Thursday, April 18, 2024

ای سی ایل میں نام عجلت میں ڈالے گئے ،سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے کا انتظار ہے، شاہ محمود

ای سی ایل میں نام عجلت میں ڈالے گئے ،سپریم کورٹ کے تحریری  فیصلے کا انتظار ہے، شاہ محمود
January 16, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) ای سی ایل میں نام عجلت میں ڈالے گئے ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اعتراف کر لیا ۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جے  آئی ٹی کی رپورٹ پر  نام  ای سی ایل میں ڈالے گئے ، اب  سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے کا انتظار ہے ۔ قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم نے عدالتی کے تحریری حکم کا جائزہ لینے کی مہلت مانگی ہے ، ہم نے مل جل کر نئی روایات کو جنم دینا ہے ، ماضی اگر بہتر ہوا تو مستقبل میں بہتری کرنی چاہئے۔ گزشتہ اجلاس میں  اپوزیشن کے واک آؤٹ پر تنقید کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ  ایوان کو حکومت اور اپوزیشن نے مل کر چلانا ہے ، اپوزیشن اپنانکتہ نظر بیان کر کے چلی نہ جایا کرے ،حکومت کا جواب سن تو لیا کرے ۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایک حکومتی بل پر زبانی اور ووٹنگ دونوں میں حکومتی تعداد زیادہ ثابت ہوئی تو اپوزیشن کی جانب سے واک آؤٹ کیا گیا ، اسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج کیاگیا۔ میں نے اپوزیشن لیڈر کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنانے کی حمایت کی ،اگر رولز کی روایت کا خیال نہ رکھا گیا تو نقصان سب کا ہوگا۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ عدالت نے بلاول کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم  دیا، حکومت  فیصلے کی کاپی کی منتظر ہے ،  کون سی قیامت آ جاتی اگر بلاول کا نام ای سی ایل سے نکا دیتے۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ایسے شخص کو ای سی ایل پر کیوں رکھا ہے جس نے کبھی حکومتی عہدہ نہیں سنبھالا ۔ اجلاس سے خطاب کے دوران شیریں مزاری نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان نے بلاول بھٹو کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی صرف تجویز دی تھی ، حکم نہیں دیا گیا ۔