Friday, April 26, 2024

ای سی ایل میں نام شامل کئےجانے پر ایان علی نےدوبارہ سندھ ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

ای سی ایل میں نام شامل کئےجانے پر ایان علی نےدوبارہ سندھ ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا
January 3, 2017

 کراچی(92نیوز)ڈالر گرل ایان علی نے نام ای سی ایل میں شامل کئے جانے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ۔ دو رکنی بینچ میں اختلاف کے بعد کیس ریفری جج کے لیے چیف جسٹس کو بھجوادیا گیا  ۔

تفصیلات کےمطابق ماڈل گرل  ایان علی  نے ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے خلاف ایک بار پھر سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ۔ نئی درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ نے عدالت عالیہ کو درخواست پر دلائل سن کر فیصلہ دینے کا حکم دیا ہے عدالتی حکم پر ای سی ایل سی نام نکال کر اسی روز پندرہ جون کو دوبارہ شامل کرلیا گیا  عدالتی حکم پر نام ای سی ایل سے نکال کر تیسری دفعہ شامل کرلیاگیا  ۔ عدالت میں درخواست دائر کرنے کے موقع پر ایان علی نے سیلفیز بھی بنوائیں ۔ ادھر کرنسی اسمگلنگ کیس میں ملوث  ماڈل گرل ایان علی کا نام ای سی ایل نے نکالیں یا نہیں سندھ ہائی کورٹ کے دور رکنی بینچ میں اختلاف ہوگیا دورکنی بینچ میں جسٹس احمد علی شیخ اور جسٹس کریم خان آغا شامل تھے۔ اختلاف کی بناء پر کیس ریفری جج کے لیے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو بھجوادیا گیا ۔