Friday, May 17, 2024

ای سی ایل سے نام نکالنے کی مریم نواز کی استدعا پر سماعت آج ہو گی

ای سی ایل سے نام نکالنے کی مریم نواز کی استدعا پر سماعت آج ہو گی
December 9, 2019
لاہور ( 92 نیوز) بیرون ملک جانے اور نام ای سی ایل سے نکالنے کی مریم نواز کی درخواست پر سماعت آج ہو گی ۔ لاہور ہائیکورٹ کا دور کنی بنچ  مریم نواز کی نام ای سی ایل سے نکال کر بیرون ملک جانے کی اجازت کی درخواست  پر سماعت کرے گا۔ مریم نواز کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ والد  علیل اور لندن میں ہیں ، دیکھ بھال کیلئے بیرون ملک جانا چاہتی ہوں،چھ ہفتے کیلئے بیرون ملک سفر کی اجازت دی جائے۔