Friday, April 26, 2024

ای ایف ایل کپ،مانسٹر سٹی نے لیسٹر سٹی کو ہرادیا

ای ایف ایل کپ،مانسٹر سٹی نے لیسٹر سٹی کو ہرادیا
December 19, 2018
لندن ( 92 نیوز) ای ایف ایل کپ میں ایکشن سے بھرپور میچز جاری ہیں ۔ اہم میچ میں  مانچسٹر سٹی نے زبردست مقابلے کے بعد لیسٹرسٹی کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا، میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔ مانچسٹرسٹی نے میچ کا اچھا آغاز کیا اور 14 ویں منٹ میں کیون ڈی براینے نے شاندار گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی۔ دوسرے ہاف میں لیسٹر سٹی نے اچھا کھیل پیش کیا اور 73 ویں منٹ میں  مارک نے گول کرکے میچ کا اسکور ایک ایک کر دیاْ اضافی وقت میں بھی کوئی ٹیم گول نہ کر سکی  جس کے باعث  میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا ،جس میں مانچسٹر سٹی نے ایک کے مقابلے میں تین گول سے میچ اپنے نام کیا۔