Friday, May 17, 2024

ای ایف ایل کپ ، مانچسٹر یونائیٹڈ نے لوٹن ٹاؤن کو شکست دیدی

ای ایف ایل کپ ، مانچسٹر یونائیٹڈ نے لوٹن ٹاؤن کو شکست دیدی
September 23, 2020

لندن ( 92 نیوز) ای ایف ایل کپ کے تیسرے مرحلے کے مقابلے جاری، مانچسٹر یونائیٹڈ کی شاندار  پرفارمنس ، لوٹن ٹاؤن کو تین صفر سے شکست دے  دی۔

ای ایف ایل کپ کے تیسرے راؤنڈ میں دلچسپ مقابلے جاری  ہیں ، مانچسٹر یونائیٹڈ نے  لوٹن ٹاؤن   کو تین صفر سے  مات دے دی۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم آغاز سے ہی حریف ٹیم پر حاوی رہی اور پہلے ہاف کے اختتامی لمحات میں گول داغ کر میچ میں برتری حاصل کر لی۔

دوسرے ہاف میں لوٹن ٹاؤن کی ٹیم نے میچ میں واپسی کی کوشش کی  لیکن ناکام رہی، 88ویں منٹ میں ریشفورڈ   نے گیند کو جال میں پھینک کر مانچسٹر یونائیٹڈ کی برتری دوگنی کر دی جبکہ انجری ٹاٹم میں گرین ووڈنے مزید ایک گول کرکے لوٹن ٹاؤن کو تین صفر سے شکست دے دی۔