Thursday, March 28, 2024

ای ایف ایل کپ فٹبال ، ٹوٹنہم اور چیلسی نے اپنے اپنے میچز جیت لیئے

ای ایف ایل کپ فٹبال ، ٹوٹنہم اور چیلسی نے اپنے اپنے میچز جیت لیئے
December 20, 2018
لندن (92 نیوز) ای ایف ایل کپ فٹبال میں ٹوٹنہم اور چیلسی نے اپنے اپنے میچز جیت کر اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی۔ کاراباؤ کپ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ نارتھ لندن ڈربی میچ میں ٹوٹنہم نے آرسنل کو شکست دی۔ چیلسی نے بورن ماؤتھ کے خلاف میدان مارا۔ امارات اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں ٹوٹنہم نے ابتدا سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور 20 ویں منٹ میں سن نے گول کر کے ٹوٹنہم کو میچ میں برتری دلا دی۔ دوسرے ہاف میں بھی ٹوٹنہم نے میچ اپنی گرفت میں رکھا اور 59 ویں منٹ میں دالی علی نے گول کرکے اسکور دو صفر کر دیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا۔ ایک اور میچ میں چیلسی نے بورن ماؤتھ کو ایک مشکل مقابلے کے بعد ایک صفر سے ہرا دیا۔ میچ کا واحد گول چیلسی کےفارورڈ ایڈن ہیزارڈ eden hazardنے میچ کے 84 ویں منٹ میں اسکور کیا۔