Thursday, May 9, 2024

ای ایف ایل کپ ، آسٹن ویلا نے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرلیا

ای ایف ایل کپ ، آسٹن ویلا نے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرلیا
December 18, 2019
لندن ( 92 نیوز ) ای ایف ایل میں  آسٹن ویلا نے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرلیا ، آسٹن ویلا نے لیور پول کو    پانچ صفر  سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا  ، آسٹن ویلا کی جانب سے جوناتھن کوڈجیا نے دو گول اسکور کیے۔ ای ایف ایل  فٹبال کپ آخری مراخل میں داخل ہو گیا ،  آسٹن ویلا نے ایونٹ کے سیمی فائنل مرحلے کا ٹکٹ کٹوا لیا، آسٹن ویلا نے لیور پول  کی نوجوان  ٹیم کی ایک نہ چلنے دی اور پانچ صفر سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ کوارٹر فائنل میں آسٹن ویلا  اور لیورپول کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں، فاتح  ٹیم آغاز سے ہی حریف ٹیم پر چھائی رہی اور 15ویں منٹ میں کونر ہورہین  نے گول داغ کر ٹیم کو برتری دلا دی۔ 17ویں منٹ میں لیور پول کے مورگن بوائز نے اپنے  ہی جال میں گیند پھینک کر آسٹن ویلا کی برتری دگنی کر دی۔ 37ویں اور پھر 45ویں منٹ میں جوناتھن کوڈجیا  نے  گول کر کے ٹیم کی میچ میں پوزیشن مستحکم بنا دی۔دوسرے ہاف میں  بھی لیور پول کی ٹیم کوئی گول اسکور نہ کر سکی اور میچ کے اضافی منٹس میں آسٹن ویلا نے مزید ایک  گول کر کے پانچ صفر سے میچ اپنے نام کیا۔