Saturday, April 20, 2024

ای ایف ایل فٹبال کپ،بورن ماؤتھ نے نوروچ سٹی کو دھول چٹادی

ای ایف ایل فٹبال کپ،بورن ماؤتھ نے نوروچ سٹی کو دھول چٹادی
October 31, 2018
لندن ( 92 نیوز ) ای ایف ایل فٹبال  کپ کے چوتھے راؤنڈ میں  سنسنی خیز مقابلے جاری ،دلچسپ معرکے  میں بورن ماؤتھ نے نوروچ سٹی کیخلاف  دو ایک سے میدان مارا، فاتح ٹیم کی جانب سے  سٹینسلاس اور کُک نے ایک ایک گول اسکور کیا ای ایف ایل فٹبال کپ میں زبردست مقابلے جاری  ہیں ،   چوتھے راؤنڈ کے اہم معرکے میں  بورن ماؤتھ اور نوروچ سٹی   کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں 39ویں منٹ میں سٹینسلاس  نے شاندار گول داغ کر بورن ماؤتھ کو برتری دلا دی  جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی ۔ ودسرے ہاف کے دوران کھیل میں مزید تیزی آئی ،70ویں منٹ نوروچ سٹی کے ہرننڈیز نے گیندکو جال کی راہ دکھا کر حساب برابر کر ڈالا ٹھیک دو منٹ بعد  کُک نے عمدہ گول کرکے ایک بارپھر  بورن ماؤتھ کو برتری دلا ئی ۔حریف ٹیم نے میچ میں واپسی کے لیے سر توڑ کوششیں کیں لیکن کامیاب نہ پائی۔