Thursday, April 25, 2024

ای ایف ایل فٹبال کپ، مانچسٹر سٹی نے سیمی فائنل جیت لیا

ای ایف ایل فٹبال کپ، مانچسٹر سٹی نے سیمی فائنل جیت لیا
January 10, 2018

لندن ( 92 نیوز ) ای ایف ایل فٹبال کپ میں فرسٹ لیگ کے سیمی فائنل میں مانچسٹر سٹی نے آخری لمحات میں میچ  کا رخ بدل دیا ۔  مانچسٹر سٹی نے ایک کے مقابلے میں دو گولز سے برسٹل سٹی کو مات دے دی۔

ای یف ایل کپ کے فرسٹ لیگ کے سیمی فائنل کا آغاز ہو گیا ہے ۔ مانچسٹر سٹی اور برسٹول سٹی کی ٹیمیں مقابل آئیں ۔

پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے اچھا کھیل پیش کیا لیکن برسٹول سٹی گول کرنے میں کامیاب رہی ۔ پہلے ہاف میں برسٹول سٹی کو ایک صفر سے برتری  رہی ۔

دوسرے ہاف میں مانچٹر سٹی نے زبردست کم بیک کیا اور 55 ویں منٹ میں کیون برنے  نے  گیند کو جال میں پھینک کر میچ ایک ایک سے برابر کر دیا ۔

میچ اس وقت دلچسپ ہو جب سیرا گیورا نے اضافی منٹ میں گول کر کے  مانچسٹر سٹی کو فتح دلوا دی ۔