Sunday, May 19, 2024

ای ایف ایل فٹبال کپ ، مانچسٹر سٹی نے دو گولز سے کامیابی سمیٹ لی

ای ایف ایل فٹبال کپ ، مانچسٹر سٹی نے دو گولز سے کامیابی سمیٹ لی
November 2, 2018
لندن (92 نیوز) ای ایف ایل فٹبال کپ میں مانچسٹر سٹی نے فل ہیم کے خلاف صفر کے مقابلے میں دو گولز سے کامیابی سمیٹ لی۔ اہم معرکے میں مانچسٹر سٹی کی ٹیم فل ہیم سے ٹکرائی۔ مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے آغاز سے ہی دھاک بٹھائے رکھی اور حریف ٹیم کے گول پوسٹ پر بھرپور حملے کیے۔ 18 ویں منٹمیں ڈیاز نے عمدہ گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی۔ دوسرے ہاف میں بھی مانچسٹر سٹی کا جادو سر چڑھ کر بولا۔ 65 ویں منٹ میں ڈیاز نے ایک اور گول داغ کر اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کر دی۔ مخالف ٹیم نے میچ میں واپسی کے لیے بھرپور جان لڑائی لیکن کامیاب نہ ہو پائی۔ مانچسٹر سٹی نے صفر کے مقابلے میں دو گولز سے میدان مارا۔ فاتح ٹیم نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔