Wednesday, May 8, 2024

ای ایف ایل ، آسٹن ولا فائنل میں پہنچ گئی

ای ایف ایل ، آسٹن ولا فائنل میں پہنچ گئی
January 29, 2020
لندن ( 92 نیوز ) ای ایف ایل کپ  میں  آسٹن ولا نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی ،  فائنل کی دوسری لیگ میں اعصاب شکن مقابلے کے بعد  لیسسٹر سٹی کو دو،ایک سے شکست دی ، مجموعی طور پر آسٹن ولا  نے سیمی فائنل مرحلے میں تین،دو سے کامیابی سمیٹی۔ ای ایف ایل  کپ میں آسٹن ولا نے  فائنل میں جگہ بنا لی ، آسٹن ولا نے انجری ٹائم میں اپنے گول کی بدولت  لیسسٹر سٹی کو دو،ایک سے شکست دی۔ سیمی فائنل کی دوسری لیگ میں  لیسٹر سٹی اورآسٹن ولا کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا ، آسٹن ولا  نے 12ویں منٹ میں گول داغ کر میچ میں برتری حاصل کر لی، پہلے ہاف میں لیسسٹر سٹی کوئی گول اسکور نہ کر سکی۔ دوسرے ہاف میں لیسسٹر سٹی نے کم بیک کیا اور  72ویں منٹ میں کلیچی ایناچو  نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر  میچ ایک ،ایک گول سے برابر کر دیا ، مقررہ وقت تک کوئی بھی ٹیم مزید گول اسکور نہ کر سکی۔ انجری  ٹائم میں مصر کے فٹبالر محمد حسن نے  گول کر کے ٹیم کو  دو،ایک سے کامیابی دلائی۔