Friday, April 26, 2024

ای او بی آئی کرپشن اسکینڈل ، ظفر گوندل 9 مئی کو عدالت طلب

ای او بی آئی کرپشن اسکینڈل ، ظفر گوندل 9 مئی کو عدالت طلب
April 16, 2019

اسلام آباد (92 نیوز) ای او بی آئی میگا کرپشن اسیکنڈل  میں وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن کے ماموں  ظفر گوندل کو  9مئی کو عدالت طلب کر لیا گیا۔

اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد ای او بی آئی کیس کی سماعت کریں گے، ظفرگوندل پیپلزپارٹی دور حکومت میں ای او بی آئی  کے چیئرمین تھے۔

ظفر گوندل پر ای او بی آئی میں  44 ارب روپے سے زائد بے ضابطگیوں کے الزامات ہیں، ظفر گوندل سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی ر ہنما نذر گوندل کے بھائی ہیں۔

ظفر گوندل پر چکوال میں اراضی خریداری میں قومی خزانے  کو اربوں کا نقصان پہنچانے کا الزام بھی ہے۔

ظفر گوندل کے خلاف 8 مقدمات کی سماعت 9 مئی کو ہوگی ، اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد تمام مقدمات کی سماعت کریں گے ۔

پیپلزپارٹی کے دور میں بطور چیئرمین ای او بی آئی 44 ارب روپے کی خرد برد کا الزام ہے ، ان پر ڈی ایچ اے اسلام آباد میں 321 کنال اراضی کی خریداری سے قومی خزانے کو 15 ارب 74 کروڑ کا نقصان پہنچا ، ڈی ایچ اے میں ولاز کی خریداری سے بھی خزانہ کو 6 ارب 82 کروڑ روپے کا ٹیکہ لگایا گیا۔

ظفر  گوندل نے کراؤن پلازہ کی خریداری سے بھی خزانے کو 376 ملین روپے نقصان پہنچایا جبکہ چکوال میں اراضی کی خریداری سے بھی قومی خزانے کا اربوں کو دھچکا لگا۔

ایف آئی اے سیاسی رہنما کے خلاف تمام 8 مقدمات کی تحقیقات کررہا ہے۔