Thursday, March 28, 2024

اہم طالبان کمانڈر قاری شکیل اور ڈاکٹر طارق افغانستان میں ہلاک

اہم طالبان کمانڈر قاری شکیل اور ڈاکٹر طارق افغانستان میں ہلاک
March 13, 2015
افغانستان (ویب ڈیسک) افغانستان میں ایک کارروائی کے دوران طالبان کے اہم کمانڈر قاری شکیل اور ڈاکٹر طارق کو ہلاک کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کے علاقہ پرچاو کوہستان میں افغانستان فورسز کی ایک کارروائی کے دوران طالبان کمانڈرقاری شکیل اور ڈاکٹر طارق ہلاک ہو گئے ہیں۔ قاری شکیل پاکستان میں خود کش حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ وہ ٹی ٹی پی کی مرکزی شوریٰ کا رکن تھا، سر کی قیمت ایک کروڑ روپے تھی۔ قاری شکیل نے لاہور بم دھماکے کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی۔ ذرائع کے مطابق دونوں طالبان کمانڈروں کے خلاف کارروئی خفیہ اطلاعات پر کی گئی۔ اس کارروائی میں دونوں کمانڈروں کو مار دیا گیا۔ قاری شکیل کا شمار طالبان کے اہم رہنماوں میں ہوتا تھا، وہ ٹی ٹی پی کی مرکزی شوریٰ کا رکن اور خودکش حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ اس کا تعلق چارسدہ کے علاقہ شبقدر سے تھا قاری شکیل پاکستانی سیکورٹی فورسز کو محتلف کارروائیوں میں مطلوب تھا۔ اس نے واہگہ بارڈر دھماکہ سمیت کئی کارروائیون کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ پاکستان حکومت نے اس کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کر رکھی تھی۔