Wednesday, May 8, 2024

اہم سیاسی شخصیات کے کارخاص رہنے والے بیوروکریٹس کیخلاف خفیہ انکوائری جاری

اہم سیاسی شخصیات کے کارخاص رہنے والے بیوروکریٹس کیخلاف خفیہ انکوائری جاری
November 10, 2018
لاہور (92 نیوز) دس سال میں اہم سیاسی شخصیات کے کارخاص رہنے والے بیوروکریٹس کے خلاف خفیہ انکوائری جاری ہے۔ کرپشن کے خلاف کارروائی کے ڈر سے بیشتر سابق افسران نے رقم گھروں میں چھپا رکھی تھی۔ ذرائع کے مطابق چاروں صوبوں میں سیاسی شخصیات کے علاوہ سرکاری افسران کے چہرے بھی بے نقاب ہوئے ہیں۔ ای ایم ای سوسائٹی سے پکڑے جانے والا سابق سرکاری افسر بھی اسی انکوائری کی ایک کڑی ہے۔ کرپشن کے خلاف جاری کارروائی کے بعد بیوروکریٹس سے لے کر پولیس کے سابق اور موجودہ افسران کا فرنٹ مین کے طور پر کام کرنے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ ذرائع نے بتایا آج بھی ان کے پاس اربوں روپے کی رقم اور اثاثہ جات میں سابق و موجودہ حکمرانوں کی شراکت داری ہے۔ افسران نے احتساب کا عمل تیز ہوتے ہیں بینکوں سے بڑا سرمایہ نکال کر گھروں میں ہی رکھ لیا تھا۔ ذرائع کے مطابق جاری انکوائریوں میں یہ بھی اہم انکشافات سامنے آئے ہیں کہ دو سو سے زائد سابق اور موجودہ سرکاری افسران کا تعلق پولیس سے ہے جو متعدد ہاسنگ سوسائٹیز میں انویسٹر ہیں۔ اداروں نے کوائف اور دیگر معاملات کے حوالے سے اہم ثبوت حاصل کر لئے ہیں۔ دسمبر میں کئی افسران بے نقاب ہونگے۔