Thursday, March 28, 2024

اہم القاعدہ کمانڈر امریکی حکام کے حوالے، اقوام متحدہ کے قوانین کے تحت امریکہ کے حوالے کیا: وزارت داخلہ

اہم القاعدہ کمانڈر امریکی حکام کے حوالے، اقوام متحدہ کے قوانین کے تحت امریکہ کے حوالے کیا: وزارت داخلہ
April 24, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) حکومت پاکستان نے القاعدہ کے ایک اہم کمانڈر کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت امریکی حکام کے حوالے کر دیا ۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق القاعدہ کے اہم کمانڈر محمد فرخ کو وزارت داخلہ نے اقوام متحدہ کے قوانین کے تحت امریکا کے حوالے کر دیا۔ محمد فرخ کو رواں ماہ کے آغاز میں امریکی حکام کے حوالے کیا گیا جو افغانستان میں نیٹو فورسز پر حملوں کے الزام میں مطلوب تھا۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا  ہے کہ محمد فرخ کو آپریشن راہ نجات کے دوران سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان سے گرفتار کیا تھا۔