Friday, April 19, 2024

اہم ادارہ نیپرا آج سے غیر فعال ، حکومت مقررہ وقت میں چیئرمین تعینات نہ کر سکی

اہم ادارہ نیپرا آج سے غیر فعال ، حکومت مقررہ وقت میں چیئرمین تعینات نہ کر سکی
November 22, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی حکومت مقررہ وقت پر چئیرمین نیپرا تعینات نہ کرسکی۔ نیپرا آج سے غیر فعال ہو گئی۔ پاور سیکٹر سے متعلق اتھارٹی کی تمام سماعتیں  اور اجلاس منسوخ کردئیے گئے۔ چئیرمین نیپرا کی مدت ملازمت ختم ہونے پر اتھارٹی کے دوممبران رہ گئے۔ ممبر خیبرپختونخواہ اور ممبر سندھ کا عہدہ پہلے ہی سے خالی ہے۔ چئیرمین نیپرا طارق سدوزئی کی مدت ملازمت گذشتہ روز پوری ہوگئی ۔ ذرائع کے مطابق اتھارٹی غیر فعال ہونے سے ای سی سی کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں  اضافے کا نوٹیکفیشن بھی جاری نہیں ہو سکے گا۔ نیپرا ایکٹ کے مطابق چئیرمین نیپرا سمیت پانچ ممبران پر مشتمل اتھارٹی کے اجلاس کیلئے کم از کم تین ممبران کی موجودگی لازم ہے۔ اتھارٹی کے کم ازکم تین ممبران پوری ہونے تک نئے پاور پلانٹس پر منافع میں کمی سمیت دیگر اہم فیصلوں کیلئے سماعت اور اجلاس نہیں ہو سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق چئیرمین نیپرا طارق سدوزئی کل ہونیوالے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے ملازمت میں توسیع کی منظوری حاصل کرنے کیلئے پرامید ہیں۔