Friday, April 19, 2024

اہلیہ کے اثاثے چھپانے کا الزام‘ الیکشن کمیشن نے کیپٹن صدر کو طلب کر لیا

اہلیہ کے اثاثے چھپانے کا الزام‘ الیکشن کمیشن نے کیپٹن صدر کو طلب کر لیا
May 23, 2016
اسلام آباد (92نیوز) کیپٹن صفدر پر اہلیہ کے اثاثے چھپانے کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے یکم جون کو کیپٹن صفدر کو طلب کر لیا۔ درخواست پی ٹی آئی کے رہنما صلاح الدین نے دائر کی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں کیپٹن صفدر کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے اپنی اہلیہ کے اثاثے چھپائے ہیں جس پر ان کے خلاف کارروائی کر کے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔ الیکشن کمیشن درخواست پر سماعت یکم جون کو کرے گا۔