Thursday, April 18, 2024

اہلیہ سے صلح کے بعد باکسر عامر خان کی مشکلات کم ہونے لگیں

اہلیہ سے صلح کے بعد باکسر عامر خان کی مشکلات کم ہونے لگیں
November 17, 2017

لندن ( 92 نیوز ) اہلیہ سے صلح کے بعد باکسر عامر خان کی مشکلات کم ہونے لگیں ۔ عامر خان نے لگژری بنگلے سے برائے فروخت کا بورڈ ہٹا دیا ۔
عامر خان اور فریال مخدوم کی صلح ہوئی تو جوڑے کی مشکلات بھی کم ہونے لگیں ۔ باکسر عامر خان نے فریال مخدوم سے صلح کےبعد گھر بیچنےکا ارادہ ترک کر دیااور برائے فروخت کا بورڈ ہٹا دیا گیا۔ عامر خان کا لنکاشائر میں برائے فروخت گھر فروخت ہونے سے بچ گیا ۔
عامر خان نےممکنہ طور پر گھریلو جھگڑے کے باعث جون میں 6 بیڈ رومز،جم ،سوئمنگ پول اوردیگر لگژری سہولیات سے مزین گھرفروخت کیلئے پیش کیا تھا ۔،تاہم خریداروں کیلئے خبر یہ ہے کہ عامر خان اب یہ گھر نہیں بیچ رہے ۔
باکسر عامر خان اور فریال مخدوم طلاق کےمعاملے پر خبروں میں رہے ہیں ۔ لیکن جوڑا پھر سے اکٹھا ہو چکا ہے اور سال کا اختتام ہیپی اینڈنگ سے کرنے کیلئے پر عزم ہے ۔ عامر خان ٹی وی شو آئی ایم سلیبرٹی میں بھی جلوہ گر ہوں گے۔