Friday, March 29, 2024

کراچی میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا

کراچی میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا
June 18, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں پانی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرتاجارہاہے،بہت سے علاقوں میں شہری بوند بوند پانی کوترس رہے ہیں۔ٹینکر اور ٹنکی مافیا شہریوں کی مجبوریوں سے خوب فائدہ اٹھانے لگے ۔ شہر قائد کے بیشتر علاقے پانی کے بحران کا شکار ہیں جب کہ کچھ علاقوں میں ہفتے میں ایک دن پانی آرہا ہے ،  کچھ علاقے تو ایسے ہیں جہاں ہفتوں نلوں میں پانی نہیں آرہا۔ گلستان جوہرہویاگلشن اقبال ، لانڈھی کورنگی ہو یا شاہ فیصل کالونی سب جگہ پانی کی قلت ہے۔اورنگی ٹاون  کے بہت سے علاقوں میں تو شہری بوندبوند کوترس رہے ہیں۔ قیوم آباد،محمود آباد،رنچھوڑلائن اورلائیزایریا کے مکین بھی پانی ترس ترس کر استعمال کررہےہیں۔شہر میں پانی کی قلت سے ٹینکرمافیااور ٹنکی مافیا کی چاندی ہوگئی ہے جو من مانے داموں پر پانی فروخت کررہےہیں۔ شہری سوال کرتےہیں  پانی کی قلت ہے تو ٹینکرمافیا کوکہاں سے پانی مل رہاہے۔ کراچی والے سندھ اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کررہے ہیں کہ شہرکو پانی دے دو ، کے فور  پراجیکٹ مکمل کرلو۔