Thursday, April 25, 2024

اہلیان قصور کی عدلیہ اور پاک فوج سے یکجہتی کیلئے ریلی

اہلیان قصور کی عدلیہ اور پاک فوج سے یکجہتی کیلئے ریلی
April 22, 2018
قصور ( 92نیوز) حضرت بابا بلھے شاہ ؒ کے شہر قصور کے شہریوں نے عدلیہ اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلوے اسٹیشن سے للیانی اڈے تک ریلی نکالی ۔ ریلی کے شرکا نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر عدلیہ اور پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے  ۔ شرکا پر جگہ جگہ پھول نچھاور کئے گئے جب کہ درندگی کا نشانہ بننے والی مقتولہ زینب کے چچا امیرالحسن نے بھی میں شرکت  کی ۔