Sunday, May 5, 2024

اہل کراچی رواں برس 12سو گاڑیوں،23ہزار موٹرسائیکلوں سے محروم ہوئے

اہل کراچی رواں برس 12سو گاڑیوں،23ہزار موٹرسائیکلوں سے محروم ہوئے
November 15, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں بے خوف اسٹریٹ کرمنل نے شہریوں کوزندگی اجیرن کی ہوئی ہے ۔ سی پی ایل سی رپورٹ کے مطابق رواں برس کے 10 ماہ میں کراچی میں اسڑیٹ کرمنل کاراج رہا ۔ 10 ماہ کے دوران 12سو گاڑیوں اور 23ہزار موٹر سائیکل چھین لی گئیں یاچوری کرلی گئیں۔ شہریوں کو 26 ہزار سےزائد موبائل فون سےمحروم کیاگیا جبکہ 12سو گاڑیاں اور 23ہزار موٹر سائیکلیں بھی چوری کرلی گئیں یاچھین لی گئیں۔
سی پی ایل سی رپورٹ کے مطابق رواں برس کے 10 ماہ شہریوں پر بہت بھاری گزرے۔ اسڑیٹ کرمنل شہر میں دنداناتے رہے۔ جنوری سے اکتوبر کےدوران شہریوں کو 26 ہزار سے زائد موبائل فون سے محروم کر دیا گیا ۔
جنوری میں 2550 موبائل فون چوری کئے گے یا چھین لئے گئے ، فروری میں 2330 ، مارچ میں 2440 موبائل فون چھینےیاچوری کئے گئے ۔
ماہ اپریل میں 2650 ،مئی میں 2830،اور جون میں 3010 موبائل فون چوری یا چھیننے کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں ۔ جولائی میں 2850،اگست میں 2995،اور ستمبرمیں 25سو موبائل فون غائب کر دیئے گئے ۔ ماہ اکتوبر اور نومبرکے 15 دنوں میں 4 ہزار سے زائد موبائل فون چھینے یا چوری کئے گئے۔